0
Thursday 14 Dec 2017 12:01

بٹگرام میں خاتون کونسلر قتل

بٹگرام میں خاتون کونسلر قتل
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں نامعلوم افراد نے خاتون کونسلر کو وحشیانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور اس کی لاش ندی کنارے پھینک کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق بٹگرام کے نواحی گاؤں تمائی سے تعلق رکھنے والی خاتون کونسلر حُسن نساء کپڑے دھونے کیلئے گاؤں کے قریب واقع نہر گئی تھی جہاں نامعلوم افراد نے اسے بے دردی سے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی لاش ندی کنارے سے برآمد کرلی گئی ہے جس کے سر پر چوٹوں کے نشانات بھی موجود ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردیا اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مختلف ذاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 689936
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش