0
Thursday 14 Dec 2017 15:56

نوابشاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام قائد عوام یونیورسٹی میں یوم مصطفیٰ سیمینار کا انعقاد

نوابشاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس کے زیر اہتمام قائد عوام یونیورسٹی میں یوم مصطفیٰ سیمینار کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام قائد عوام یونیورسٹی نوابشاہ میں یوم مصطفیٰ کی مناسبت سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کی، جبکہ خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے کیا، سیمینار میں اساتذہ اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ پیغمبر ؐ نے ہمارے لئے قرآن و سنت چھوڑے، ان پر عمل کرکے معاشرے کو صحیح کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو مزید بیدار ہونے کی ضرورت ہے، تکفیری دہشتگرد عناصر اسلام کی جھوٹی فلم بنا کر بیچتے ہیں، ہمیں حضورؐ کی سنت پر عمل کرکے اسلام اور دین محمد ؐ کا بول بالا کرنا ہوگا اور سرکارؐ کی رسالت سے وفاداری کا تقاضہ یہی ہے، جہاں ذکر مصطفیؐ ہوتا ہے وہاں برکتیں اور رحمتں برستی ہیں، ذکر مصطفیؐ نفرتوں اور تفرقوں کو ختم کرتا ہے، نام محمدؐ اتحاد و ایمان کا مرکز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام تلوار اور شدت پسندی سے نہیں پھیلا، بلکہ اسلام حضور اکرمؐ کے اخلاق، عدلیہ کی وجہ سے پھیلا، اگر آج امت مسلمہ کی تنزولی کی وجہ صرف سیرت و تعلیماتِ مصطفیٰ ؐ سے دوری ہے، دور حاضر میں اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت ہے۔

صدارتی خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے کہا کہ آئمہ علہیم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گذارنے سے ہماری زندگی اور آخرت بہتر بن جاتی ہے۔ انہوں نے حالات حاضرہ کے حوالے سے کہا کہ اگر مسلم حکمران آئمہ علہیم السلام کی تعلیمات کی روشنی میں حکومت چلاتے، تو آج ایک صہیونی ایجنٹ امریکی صدر ٹرمپ میں اتنی جرأت نہ ہوتی کہ وہ قبلہ اول کی جانب اپنی نظریں اٹھاتا، یہ اسی وجہ سے ہے کہ اسلامی حکمران اپنی ذاتی شہنشاہت کیلئے حکمرانی کر رہے ہیں، سعودی فوجی اتحاد قبلہ اول کیلئے نہیں لڑتا، اس سے واضح ہے کہ وہ اسلامی دنیا کیلئے نہیں بلکہ سعودی شہنشاہت کی خدمت کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران ہی ہے، جس نے اسلام کی نظر میں بہتر حکومت قائم کی ہے، جس کا نتیجہ یہ ہے کہ عالمی استکبار اور فاسق قوتیں اس کے ایمانی جذبے ک سامنے شکست زدہ ہو جاتی ہیں۔ انہوں نے عالمی اسلامی اتحاد سے اپیل کی کہ وہ رہبر انقلاب اسلامی ایران کے ساتھ ہو جائیں اور اسلام کی دفاع میں لڑیں۔
خبر کا کوڈ : 689988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش