QR CodeQR Code

پنجاب بھر کے سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سکیورٹی بہتر کرنے کا حکم

15 Dec 2017 09:24

جاری ہونیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کو فوری بہتر کیا جائے، غیر معیاری انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ مراسلے میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ناقص انتظامات پر سکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب بھر کے سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سکیورٹی بہتر کرنے کا حکم دے دیا گیا، ناقص انتظامات پر سکول سربراہ کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سکیورٹی بہتر کرنے کیلئے مراسلہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کو فوری بہتر کیا جائے، غیر معیاری انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ مراسلے میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ناقص انتظامات پر سکول انتظامیہ کیخلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ دہشتگردوں کی طرف سے سکولوں پر حملوں کی منصوبہ بندی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حکومت کی جانب سے خصوصی انتطامات کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 690081

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690081/پنجاب-بھر-کے-سکولوں-کو-جنگی-بنیادوں-پر-سکیورٹی-بہتر-کرنے-کا-حکم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org