QR CodeQR Code

پی ٹی وی پشاور سنٹر میں آتشزدگی 2 ہال اور قیمتی آلات خاکستر

15 Dec 2017 12:20

پی ٹی وی کے جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ آگ ڈیزئن سیکشن میں لگی، جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق گذشتہ شب ڈیزائن سیکشن کے نیچے ہال میں شارٹ سرکٹ کیوجہ سے آگ لگ گئی جو قریبی دفاتر تک پھیل گئی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی ویژن سنٹر (پی ٹی وی) پشاور میں آتشزدگی کے نتیجے میں دو ہال اور قیمتی آلات جل کر خاکستر ہوگئے ہیں۔ پی ٹی وی کے جنرل منیجر کا کہنا ہے کہ آگ ڈیزئن سیکشن میں لگی، جبکہ ریسکیو 1122 کے مطابق گذشتہ شب ڈیزائن سیکشن کے نیچے ہال میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی جو قریبی دفاتر تک پھیل گئی مگر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی 8 فائر بریگیڈ گاڑیاں اور 40 اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور 4 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ تازہ اطلاعات کے مطابق کولنگ کا عمل جاری ہے اور فوری طبی امداد کیلئے 2 ایمبولینسز بھی موقع پر موجود ہیں۔


خبر کا کوڈ: 690098

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690098/پی-ٹی-وی-پشاور-سنٹر-میں-آتشزدگی-2-ہال-اور-قیمتی-آلات-خاکستر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org