0
Friday 15 Dec 2017 12:30

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، عوام میں خوف وہراس

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، عوام میں خوف وہراس
اسلام ٹائمز۔ پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق پشاور، چترال، دیر اور گردو نواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کی زمین میں گہرائی 186 کلو میٹر جبکہ اس کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش کا علاقہ تھا۔ زلزلے کے باعث کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع تو موصول نہیں ہوئی تاہم زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے اپنے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔
خبر کا کوڈ : 690100
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش