0
Friday 15 Dec 2017 16:46

پشاور میں اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد

پشاور میں اے پی ایس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تقریب کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں آرمی پبلک سکول کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے ایک تقریب حسنین شہید فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام گورنمنٹ حسنین شریف ہائر سکینڈری سکول میں منعقد کی گئی۔ جس میں ضلعی تعلیمی آفیسر جدون خان، سابق ای ڈی او شریف گل، سکول کے پرنسپل، اساتذہ اور طلباء نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی تعلیمی آفیسر جدون خان کا کہنا تھا کہ آرمی پبلک سکول کے شہید بچوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ اس قسم کے واقعات دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نہ بھولنے والا سانحہ ہے۔ اس موقع پر حسنین شہید فاؤنڈیشن کی جانب سے سکول کے نادار اور امتحان میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضلعی تعلیمی آفیسر جدون خان کا کہنا تھا کہ یہ واقعہ نہ بھولنے والے واقعات میں سر فہرست ہے جب تک انسان موجود ہیں اس سانحہ کو یاد رکھا جائے گا اور کوئی بھی اسے بھلا نہیں سکے گا۔ ہماری تعلیمی اداروں کے سربراہان سے درخواست ہے کہ اپنے سکولز کی سکیورٹی سخت کردیں۔ یاد رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو دہشت گردوں نے آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا تھا جس میں 130 بچوں سمیت 140 افراد زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔
خبر کا کوڈ : 690154
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش