0
Friday 15 Dec 2017 20:14

نواز شریف فرعونیت کی انتہائوں کو چھو رہے تھے، میاں صاحب آپکو اللہ نے نکالا، وسیلہ جج بنے، آصف زرداری

نواز شریف فرعونیت کی انتہائوں کو چھو رہے تھے، میاں صاحب آپکو اللہ نے نکالا، وسیلہ جج بنے، آصف زرداری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ نون کی حکومت نے ملک کو معاشی اور سیاسی طور پر گھٹا ٹوپ اندھیروں میں دھکیل دیا ہے، انہیں سی پیک کی تعریف کرنا بھی نہیں آتا، اقتصادی راہداری کو انہوں نے قرض لینے والی ایجنسی سمجھ رکھا ہے، پاکستان پیپلزپارٹی کو جب اقتدار ملا مشرف ان کے سنیوں پر بیٹھا ہوا تھا، نواز شریف خود ہی اس ڈکٹیٹر کو لائے تھے مگر ہم نے مشرف کو مکھن سے بال کی طرح نکالا، تاکہ ملک کو کچھ نہ ہو۔ ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمیں ملک ٹکڑوں میں ملا تھا۔ نواز شریف فرعونیت کی انتہائوں کو چھو رہے تھے، یہ لوگوں سے پوچھ رہے ہیں، انہیں کیوں نکالا، میاں صاحب آپ کو اللہ نے نکالا وسیلہ جج بنے، آصف زرداری نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر کہتے ہیں کہ شاید حکومت جانے والی ہے تو میں کہتا ہوں کہ جانے والی نہیں بلکہ آپ کی حکومت جا رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی، ہوسکتا ہے کل کر دیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستانی عوام پر عذاب بن گئے تھے اور ان سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں تھا، ان سے صرف ان کے قریبی چار پانچ افراد ہی خوش تھے، جن پر میاں صاحب نوازشات کی بارش کر رہے تھے۔
خبر کا کوڈ : 690186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش