0
Saturday 16 Dec 2017 18:29

این ٹی ایس میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف، کمشنر گلگت ملوث

این ٹی ایس میں بڑے پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف، کمشنر گلگت ملوث
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں شفاف بھرتیوں کے لیے موجود ادارہ نیشنل ٹیسٹنگ سروس کی کارکردگی زیرسوال آگئی۔ گلگت میں مختلف پوسٹوں پر بھرتیوں کے دوران سنگین گھپلوں کا انکشاف کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رکن جی بی اسمبلی کا اسمبلی اجلاس میں کہنا تھا کہ پرنسپل سیکرٹری سی ایم جی بی و کشمنر گلگت سبطین احمد نے غیرقانونی بھرتیاں کیں ہیں۔ جاوید حسین کا الزام ہے کہ سبطین احمد نے غیر قانونی طور پر این ٹی ایس کے حکام کے ساتھ ملی بھگت کر کے بائیس افراد کی تقرریاں کیں ہیں۔ اسمبلی اجلاس میں انہوں نے مزید کہا کہ ان کے پاس غیر قانونی طور پر تقرر ہونے والے بائیس افراد کے ثبوت موجود ہیں۔ موجودہ حکومت شفافیت اور میرٹ کا ڈھونگ رچاتی ہے اور چور دروازوں سے غیر قانونی بھرتیاں کر رہی ہیں۔ این ٹی ایس جیسے قومی اہم ادارے پر اثرانداز ہونا انتہائی افسوسناک اور شرمناک عمل ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومت پر بھی کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جتنی کرپشن موجودہ حکومت میں ہو رہی ہے، اتنی کبھی تاریخ میں نہیں ہوئی۔ وزیراعلٰی گلگت بلتستان کے سہارے کمشنر گلگت نے حکومتی جیالوں اور رشتہ داروں کو نوازا ہے۔
خبر کا کوڈ : 690220
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش