QR CodeQR Code

نوابشاہ، اصغریہ اسٹوڈنٹس قائد عوام یونیورسٹی یونٹ کے تحت بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

15 Dec 2017 23:59

اس موقع پر اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام ہدایت کے ساتھ ساتھ معاشرتی زندگی میں بہتر خدمات کا درس دیتا ہے، قائد عوام یونیورسٹی کی کابینہ اور ممبران کی یہ کوشش تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگی بچانے اور ملک کے عوام سے محبت کا نتیجہ ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس وطن عزیز کی خدمات میں نمایاں رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے قائد عوام یونیورسٹی نواب شاہ میں تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے حسینی بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا، جس کا انتظام تنظیمی کارکنان نے کیا گیا، کیمپ میں تھیلیسیمیا سینٹر نوابشاہ کے ذمہ داران نے شرکت کی، جبکہ اصغریہ اسٹوڈنٹس کے کارکنان اور یونیورسٹی کے طلبہ نے خون کا عطیہ تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کو عطیہ کیا۔ اس موقع پر اے ایس او کے مرکزی صدر قمر عباس غدیری نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام ہدایت کے ساتھ ساتھ معاشرتی زندگی میں بہتر خدمات کا درس دیتا ہے، قائد عوام یونیورسٹی کی کابینہ اور ممبران کی یہ کوشش تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کی زندگی بچانے اور ملک کے عوام سے محبت کا نتیجہ ہے، اصغریہ اسٹوڈنٹس وطن عزیز کی خدمات میں نمایاں رہے گی۔ اس موقع پر تھیلیسیمیا سینٹر کے ذمہ داران نے تنظیم کے کام اور کیمپ میں خدمات کو سراہا۔


خبر کا کوڈ: 690235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690235/نوابشاہ-اصغریہ-اسٹوڈنٹس-قائد-عوام-یونیورسٹی-یونٹ-کے-تحت-بلڈ-ڈونیشن-کیمپ-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org