0
Saturday 16 Dec 2017 01:06
چینی سپیشل فورسز؛

نائٹ ٹائیگر شام پہنچ گئے

فورسز کا ہدف شام میں موجود دہشتگرد گروپس ہیں
نائٹ ٹائیگر شام پہنچ گئے
اسلام ٹائمز۔ چین کی سپشل فورسز نائٹ ٹائیگر شام کی بندرگاہ طرطوس پہنچ گئے۔ شام کے اخباری ذرائع نے چینی فورسز کی شام آمد کی تائید کی ہے۔ نائیٹ ٹائیگرز دمشق کے نزدیک بندرگاہ طرطوس کے ذریعے شام میں داخل ہوئے ہیں۔ اخباری رپورٹ کے مطابق یہ فورسز دمشق کے مشرقی علاقے میں بھیجی جائیں گی جہاں ان کا ہدف دہشت گرد گروپس کے خلاف مسلح کاروائی ہو گا۔ واضح رہے کچھ عرصہ پہلے چینی وزیر خارجہ نے بثینہ شعبان سے ملاقات کی تھی۔ بثینہ شعبان شام کے صدر بشار الاسد کی مشاور ہیں۔ اس ملاقات میں دہشت گردوں کے خلاف شامی فورسز کے ساتھ تعاون کے بارے میں بات ہوئی تھی۔ شام میں چین کے فوجیوں کی آمد ایسے وقت میں ہے جب روس نے شام میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کو غیرقانونی کہا ہے۔ کچھ دن پہلے روسی صدر نے شام میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کے دوران روسی فوجیوں کی اپنے ملک واپسی کا اعلان کیا تھا۔


سپوٹنیک نیوز ایجنسی کے مطابق چینی فورسز کی شام آمد اس بات کی طرف واضح اشارہ ہے کہ ایک اور سپر پاور بہت ہی واضح انداز میں دمشق کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کر رہی ہے۔ چین کی شام میں آمد در حقیقت دمشق، ماسکو اور تہران کے موقف کی واضح حمایت ہے۔ کہا جارہا ہے چین کی سپیشل فورسز مشرقی ترکستان کے دہشت گروہ کے خلاف خصوصی کاروائیاں کریں گی۔ یہ گروہ چین کے علاقے میں 1993ء سے لے کر آج تک 200 سے زائد حملے کر چکا ہے۔ شام میں چینی دہشت گرد شامی دہشت گرد گروپ تحریر الشام کے ساتھ متحد ہیں۔ اس سے پہلے بھی شامی حکومت نے 2015 ء میں چین کے 5000 سے زائد فوجی دستوں کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دی تھی۔
خبر کا کوڈ : 690245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش