0
Saturday 16 Dec 2017 10:29

رئیس الاحرار کی برسی، نواز لیگ، مسلم کانفرنس کی الگ الگ تقاریب ہونگی

رئیس الاحرار کی برسی، نواز لیگ، مسلم کانفرنس کی الگ الگ تقاریب ہونگی
اسلام ٹائمز۔ مسلم کانفرنس کی سیکرٹری جنرل مہرالنساء نے کہا ہے کہ 18دسمبر کو رئیس الاحرار چوہدری غلام عباس کی 50ویں برسی آزاد کشمیر، مقبوضہ کشمیر اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔ ادھر مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزادکشمیر کے صدر ملک حنیف نے یوتھ ونگ کے تمام عہدیداران، کارکنان کو رئیس الاحرار کی کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں 18دسمبر کو بوقت 10بجے برسی تقریب میں بھرپور شرکت کیلئے ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ قائم مقام سپیکر سردار فاروق احمد طاہر نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی اور ساری ریاست کے پاکستان کے ساتھ الحاق کی جدوجہد کا سہرا قائد کشمیر چوہدری غلام عباس کی بیباک و نڈر قیادت کو جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 690288
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش