0
Saturday 16 Dec 2017 15:49

نون لیگ جمہوریت کے استحکام اور آمریت کا راستہ روکنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ملک عزیر خان

نون لیگ جمہوریت کے استحکام اور آمریت کا راستہ روکنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، ملک عزیر خان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نون خوشاب کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی ملک محمد عزیر خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عام انتخابات قبل از وقت ہوں یا حکومتی کے آئینی مدت پوری کرنے کے بعد، مسلم لیگ نون کی یقینی کامیابی کو چیلنج نہیں کیا جا سکتا۔ انکا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون نے اپنے دورِ اقتدار میں یادگار ترقیاتی کام کرائے، جس کے نتیجہ میں ملک کے چاروں صوبوں کے مکین اسی نظریاتی جماعت پر اعتماد کرتے ہیں اور عام انتخابات میں ان کا فیصلہ مسلم لیگ نون کے ہی حق میں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نون لیگ جمہوریت کے استحکام اور آمریت کا راستہ روکنے کیلئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے، قائد میاں محمد نواز شریف کی اقتدار سے علیحدگی کے باوجود ہماری جماعت کی عوامی مقبولیت کم نہیں ہوئی ہے اور آج بھی پوری قوم ان کیساتھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر کو جمہوریت کا تسلسل راس نہیں آیا، اس لئے اُنھوں نے حکومت گرانے اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشیں کیں، جن کی ہر سازش کو قائدین نے اپنی مدبرانہ حکمت عملی اور جراتمندانہ اقدامات کے ذریعے ناکام بنایا۔
خبر کا کوڈ : 690329
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش