0
Saturday 16 Dec 2017 15:39

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز گاڑی پر حملے کے الزام میں 4 افراد گرفتار، اعتراف جرم کرلیا

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز گاڑی پر حملے کے الزام میں 4 افراد گرفتار، اعتراف جرم کرلیا
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان کے سب تحصیل میرعلی میں 5 دسمبر کو ہونے والے بم دھماکے میں مبینہ طور پر ملوث 4 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرانے کی شرط پر میڈیا کو بتایا کہ 5 دسمبر کو خدی کے مقام پر سکیورٹی فورسز پر ہونے والے دھماکے میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جنہوں نے تفتیش کے دوران جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے، انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مقامی رہائشی ہے جن کی اعترافی ویڈیو اور آڈیو علاقے کے مشران کو بھی دکھا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن کی فضاء برقرار رکھنے کےلئے قانون نافذ کرنے والے ادارے دن رات کام کررہے ہیں اور کسی کو بھی امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عہدیدار نے یہ بھی بتایا کہ سوشل میڈیا پر شمالی وزیرستان کے حوالے سے پروپیگینڈوں کا سلسلہ جاری ہے جو غلط اور بے بنیاد ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ یاد رہے کہ 5 دسمبر 2017 کو میرعلی سب ڈویژن میں خدی کے مقام پر اس وقت دھماکہ ہوا تھا جب سکیورٹی فورسز کی گاڑی وہاں سے گزر رہی تھی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 3 سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 690363
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش