QR CodeQR Code

خطے میں امن کے قیام کے لئے کشمیر کی آزادی ضروری ہے، مولانا عبداﷲ احمد امیر

16 Dec 2017 17:31

خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے ضلعی رہنماء نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، یو این او کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دیا جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی مل سکے۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) خوشاب کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا عبداﷲ احمد امیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن کے قیام کے لئے کشمیر کی آزادی ضروری ہے، عالمی برادری کشمیریوں کو بھارتی تسلط سے آزادی دلانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔ خوشاب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے ضلعی رہنماء نے کہا کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی فوج نے ظلم کی انتہا کر دی، لیکن انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر مظالم فوری بند کروائے جائیں، یو این او کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دیا جائے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو آزادی مل سکے۔


خبر کا کوڈ: 690368

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690368/خطے-میں-امن-کے-قیام-لئے-کشمیر-کی-آزادی-ضروری-ہے-مولانا-عبداﷲ-احمد-امیر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org