0
Saturday 16 Dec 2017 17:35

ملتان، سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں آگاہی واک، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد شریک

ملتان، سانحہ آرمی پبلک سکول کی یاد میں آگاہی واک، اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد شریک
اسلام ٹائمز۔ فوکل پرسن پیس کمپین شاہد محمود انصاری اور پرنسپل پاکستان کالج چوہدری محمد اشرف نے کہا ہے کہ سانحہ پشاور نے پوری قوم پر غم و افسردگی کے جو نقوش چھوڑے وہ کبھی بھلائے نہیں جاسکتے، آج ضرورت اس امر کی ہے کہ امن، روراداری، باہمی برداشت کے رویوں کے فروغ دینے کے ساتھ ساتھ انتہاء پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہمیں اپنا قومی و مذہبی فریضہ سرانجام دیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان پیس فورم کے زیراہتمام اور پاکستان کالج وہاڑی روڈ کے اشتراک سے سانحہ APS کے شہداء کی یاد میں امن و رواداری اور انتہاء پسندی کے خاتمے کے حوالے سے عوامی آگاہی واک کی قیادت کرتے ہوئے کیا۔ شاہد محمود انصاری نے مزید کہا کہ ہمیں بحیثیت قوم اپنے رویوں اور روز مرہ معاملات زندگی میں تبدیلی لانا ہوگی، عدم برداشت، انتہاء پسندی، بے راہ روی پر مشتمل رویوں کا خاتمہ کرکے بھائی چارے، امن اور اپنے اخلاقی اقدار کو فروغ دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی تربیت ایسے انداز میں کی جائے کہ وہ مستقبل میں امن کے سفیر بن سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی وجہ سے قوم نے عظیم قربانیاں دی ہیں، سانحہ پشاور بہت بڑی مثال ہے، ہمیں ایسے سانحات سے بچنے کیلئے سکیورٹی کے حوالے سے اپنے انتظامات کو مربوط کرنے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کی شعور آگاہی کیلئے بھی کردار ادا کرنا ہوگا۔ ماہر تعلیم و پرنسپل پاکستان کالج چوہدری محمد اشرف، ڈاکٹر محمد اسماعیل نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے ذریعے ہم امن کا پرچار کرسکتے ہیں، کمیونٹی کی سطح پر عوامی آگاہی بھی بے حد ضروری ہے۔ واک سٹیڈیم چوک وہاڑی روڈ سے شروع ہوئی اور میئر کیمپ آفس پر اختتام پذیر ہوئی۔
خبر کا کوڈ : 690394
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش