0
Saturday 16 Dec 2017 17:41

ملتان، شہدائے آرمی پبلک سکول سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن

ملتان، شہدائے آرمی پبلک سکول سے اظہار یکجہتی کے لیے شمعیں روشن
اسلام ٹائمز۔ گورنمنٹ کالج سول لائنز ملتان اور ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن کے زیراہتمام شمع بناسپتی وکوکنگ آئل کے تعاون سے شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی یاد میں انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے شمعیں روشن کرنے کی خصوصی تقریب کالج میں منعقد ہوئی، جس میں پرنسپل پروفیسر محمد باقر جعفری، سابق ای ڈی او ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی، سابق ایم پی اے بابو انفیس احمد انصاری، صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، سماجی رہنما عامر محمود نقشبندی، افتخار مغل، نوید احمد ہاشمی، مسز فرید ہاسمین، فراز انعام، حذیفہ اکبر، کالج پروفیسرز ڈاکٹر ابرار عبدالسلام، پروفیسر غلام رضا ناصر، رانا فیصل، ڈاکٹر ریاض حسین، عامر سنجرانی، فخر عالم سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر باقر جعفری اور دیگر مقررین نے کہا کہ قوم شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی لازوال اور بے مثال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، نہ ہی بھلا سکتی ہے۔ سانحہ اے پی ایس نے قوم کو متحد اور یکجا کیا، آج ہمیں اسی یکجہتی کی تجدید کرتے ہوئے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء وسلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اس کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ تحفظ پاکستان کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کی پاکستانی عوام دل وجان سے قدر کرتے ہیں، اس موقع پر مہمان گرامی، اساتذہ اور طلباء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ شہداء کے درجات کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 690395
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش