QR CodeQR Code

سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم ہمارے دلوں میں سانحہ عاشورا، اربعین و یوم علیؑ کی طرح تروتازہ ہے، اصغریہ آرگنائزیشن

16 Dec 2017 23:47

سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فضل حسین اصغری نے کہا کہ ہمیں آج اسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے، جس کی خاطر معصوم بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک اسکول کا غم ہمارے دلوں میں سانحہ عاشورا، سانحہ اربعین اور سانحہ یوم علیؑ کی طرح تر و تازہ ہے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی تیسری برسی کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فضل حسین اصغری نے کہا کہ ننھے پھولوں نے عظیم مقصد کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قیام امن کے عظیم مقصد کے حصول کیلئے معصوم بچوں کا بہنے والا خون رنگ لایا ہے، جس کے نتیجہ میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہوئی اور معصوم بچوں نے جہالت کے اندھیرے پھیلانے والوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی عظیم قربانیوں سے علم کے دیئے گل کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو عبرتناک شکست ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اسی اتحاد کو برقرار رکھنے کے عزم کی تجدید کرنا ہے، جس کی خاطر معصوم بچوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔


خبر کا کوڈ: 690458

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690458/سانحہ-ا-رمی-پبلک-اسکول-کا-غم-ہمارے-دلوں-میں-عاشورا-اربعین-یوم-علی-کی-طرح-تروتازہ-ہے-اصغریہ-ا-رگنائزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org