0
Sunday 17 Dec 2017 02:13

ناانصافی کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، قانون و آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا، نواز شریف

ناانصافی کیخلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، قانون و آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا، نواز شریف
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے دوترازو نہیں چلیں گے اور اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، جب کہ قانون و آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے کہا جارہا ہے کہ تنخواہ نہیں لی لیکن لاکھوں پاؤنڈز کے کاروبار کو یہ اثاثہ نہیں کہہ رہے جب کہ میری خیالی تنخواہ کو انھوں نے اثاثہ مان لیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ عمران اور جہانگیر ترین کے مقدموں میں مجھے ہی نا اہل کیا جائے گا، جو فیصلہ کل آیا وہ خود اپنے منہ سے بول رہا ہے۔ نوازشریف کا کہنا تھا کہ انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے اور نہ اس طرح کا انصاف پاکستان میں چلے گا، ہم اس کے خلاف بھرپور تحریک چلائیں گے، جب کہ قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے جو کرنا پڑا کروں گا اور میری جدوجہد پاکستان میں قانون اور آئین کی حکمرانی کے لیے ہے۔
خبر کا کوڈ : 690477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش