QR CodeQR Code

سندھ رینجرز نے سال 2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

17 Dec 2017 20:57

رپورٹ کے مطابق رواں سال جرائم پیشہ افراد کے خلاف 2530 چھاپا مار کارروائیاں کی گئیں، جن میں 1578 مختلف ہتھیار، 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں، جبکہ 1945 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز سندھ نے سال 2017ء کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق 479 دہشتگرد، 546 ٹارگٹ کلرز، 172 بھتہ خور اور 45 اغواکاروں کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال جرائم پیشہ افراد کے خلاف 2530 چھاپا مار کارروائیاں کی گئیں، جن میں 1578 مختلف ہتھیار، 1 لاکھ 40 ہزار سے زائد گولیاں برآمد کی گئیں، جبکہ 1945 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ کارکردگی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر سے 938 اسٹریٹ کرمنلز، ڈکیتیوں میں ملوث 475 ڈاکو، 325 منشیات فروش، 38 سٹے باز اور 12 جیب کتروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔ رینجرز کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 4 مغوی بازیاب کرائے گئے، جبکہ مختلف کارروائیوں کے دوران 12 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے۔


خبر کا کوڈ: 690631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690631/سندھ-رینجرز-نے-سال-2017ء-کی-کارکردگی-رپورٹ-جاری-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org