0
Sunday 17 Dec 2017 23:57

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے طور پر شمعیں روشن
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے زیراہتمام سانحہ پشاور (آرمی پبلک سکول )کے شہداء سے اظہار یکجہتی کے طور جامع مسجد الحسین نیو ملتان کے سامنے شمعیں روشن کی گئیں، اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، علامہ غلام مصطفی انصاری، علامہ قاضی نادر حسین علوی، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے آرگنائزر سید دلاور عباس زیدی، سیکرٹری سیاسیات مہر سخاوت علی، سید وسیم عباس زیدی، اقبال خان کشفی ایڈووکیٹ اور دیگر رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ تین سال پہلے دشمن ہمیں کمزور کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اپنی سازش میں ناکام ہوگیا، آج ہم پہلے سے زیادہ طاقتور ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بغیر کسی تمیز کے کاروائی کی ضرورت ہے، سیکیورٹی اداروں کو محب وطن اور دشمن کی تمیز برقرار رکھنی چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 690658
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش