QR CodeQR Code

مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور مضبوط ترین خواتین میں سے ایک ہیں، نیو یارک ٹائمز

18 Dec 2017 09:54

سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی منال الشریف گیارہ طاقتور خواتین میں سرِفہرست ہیں۔ ترک ناول نگار اسلی اردوگان اور چین کی ابھرتی ہوئی شاعرہ یو زِیہیا بھی دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی دختر اور پاکستان کی سیاست میں تیزی سے شہرت پانے والی مریم نواز عالمی میڈیا کی بھی توجہ کا مرکز بن گئیں، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں مریم نواز کو پاکستان کی سب سے باہمت اور طاقتور خاتون قرار دیا گیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق 2017ء میں مریم نواز دنیا کی 11 باہمت اور طاقتور خواتین میں شامل ہیں۔ پاکستانی خواتین میں ان کا پہلا نمبر ہے۔ مریم نواز کی پاکستانی سیاست میں تیزی سے شہرت کی وجہ ان کا بلند حوصلہ ہے۔ امریکی جریدے نے انہیں اپنے والد میاں نواز شریف کی دست راست قرار دیا ہے۔ اخبار کہتا ہے کہ مختلف الزامات اور عدالت میں زیرسماعت مقدمہ لیگی رہنماء کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق کیلئے کام کرنے والی منال الشریف گیارہ طاقتور خواتین میں سرِفہرست ہیں۔ ترک ناول نگار اسلی اردوگان اور چین کی ابھرتی ہوئی شاعرہ یو زِیہیا بھی دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 690700

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690700/مریم-نواز-دنیا-کی-11-باہمت-اور-مضبوط-ترین-خواتین-میں-سے-ایک-ہیں-نیو-یارک-ٹائمز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org