QR CodeQR Code

کرپشن اور تعصب کی سیاست کو ہمیشہ کیلئے ختم کر دیں گے، بیرسٹر سلطان

18 Dec 2017 11:17

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا اسی طرح پیپلز پارٹی بھی قصہ پارینہ بن چکی ہے، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کوٹ جیمل، برنالہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کشمیر کرپشن اور تعصب کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے ختم کر دے گی، مسلم لیگ نواز کا باب ہمیشہ کے لئے بند ہو گیا اسی طرح پیپلز پارٹی بھی قصہ پارینہ بن چکی ہے، آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ پی ٹی آئی کشمیر اوورسیز کشمیریوں اور پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلائے گی۔ جلسہ سے چوہدری رزاق، ڈاکٹر انعام الحق، ارشد برقی، یاسین چوہان، چوہدری شعبان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔


خبر کا کوڈ: 690716

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690716/کرپشن-اور-تعصب-کی-سیاست-کو-ہمیشہ-کیلئے-ختم-کر-دیں-گے-بیرسٹر-سلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org