0
Monday 18 Dec 2017 13:22

فاٹا اورخیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں کل سے 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا

فاٹا اورخیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں کل سے 3 روزہ پولیو مہم کا آغاز کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع اور تمام قبائلی ایجنسیوں میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے۔ محکمہ پولیو فاٹا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 10 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے اور تمام ٹیموں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ خیبر، جنوبی اور شمالی وزیرستان آنے یا جانے والے ہر بچے کو خصوصی طور پر یہ قطرے پلائے جائیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ گذشتہ 16 ماہ کے دوران فاٹا سے پولیو کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا اور اس کامیابی کی عالمی اداروں نے بھی تعریف کی ہے۔ دوسری جانب محکمہ انسداد پولیو خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 3 روزہ مہم کے دوران صوبے کے 43 لاکھ 86 ہزار بچوں کے ساتھ افغان پناہ گزینوں کے بچوں کو بھی قطرے پلائے جائیں گے جس کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 690770
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش