0
Monday 18 Dec 2017 13:32

ملتان، رواداری تحریک کے زیراہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریب اور احتجاجی مظاہرہ

ملتان، رواداری تحریک کے زیراہتمام شہدائے آرمی پبلک سکول کی یاد میں تقریب اور احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ رواداری تحریک ملتان کے زیراہتمام شہداء آرمی پبلک سکول کے یاد میں تعزیتی تقریب اور احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت سماجی سیاسی رہنما الحاج محمد اشرف قریشی نے کی، جبکہ احتجاجی مظاہرہے میں سماجی رہنما یاسمین خاکوانی، میاں سلمان الہی قریشی ایڈوکیٹ، منور احسان قریشی، عامر محمود نقشبندی، زین العابدین موتی والا، حافظ محمد ظفر قریشی، سلیم بخاری، عرفان احمد، شعیب، سلطان خان، منیر احمد، منیب خان، شہریار سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قوم شہداء آرمی پبلک سکول پشاور کی لازوال اور بے مثال قربانی کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، نہ ہی بھلا سکتی ہے۔ سانحہ اے پی ایس نے قوم کو متحد اور یکجا کیا۔ آج ہمیں اسی یکجہتی کی تجدید کرتے ہوئے یہ عہد کرنا ہے کہ ہم پاکستان کی بقاء وسلامتی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، اس کی حفاظت کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔ تحفظ پاکستان کے لئے افواج پاکستان کی قربانیوں کی پاکستانی عوام دل وجان سے قدر کرتے ہیں، اس موقع پر مہمان گرامی، اساتذہ اور طلباء نے شمعیں روشن کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا، جبکہ شہداء کے درجات کی سربلندی اور استحکام پاکستان کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 690777
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش