0
Monday 18 Dec 2017 14:15

خیبرایجنسی کے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کیلئے ورکشاپ

خیبرایجنسی کے نوجوانوں کی سیاسی تربیت کیلئے ورکشاپ

اسلام ٹائمز۔ خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نوجوانوں کی صلاحیتوں میں نکھار لانے کےلئے لیڈر شپ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں عوامی انقلابی لیگ پارٹی تحصیل باڑہ کے کارکانوں سمیت دیگر نوجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ ایک روزہ ورکشاپ اتوار کے روز گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کلنگہ اکاخیل میں رحمت میموریل ٹرسٹ کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ اس موقع پر پارٹی کے سربراہ عصمت اللہ آفریدی کا کہنا تھا کہ واپسی کے بعد فاٹا کے عوام کو بے شمار مسائل درپیش ہیں، ان مسائل کے خاتمے کے لئے فاٹا کے نوجوانوں میں صلاحیتیں موجود ہے لیکن ان پر تھوڑی محنت کی ضرورت ہے جس کے بعد فاٹا کے نوجوان درپیش مسائل پر قابو پاسکتے ہیں۔ ورکشاپ کے دوران شرکاء کو حکومتی اور ریاستی امور چلانے کے بارے میں آگاہ کیا گیا اور دیگر مختلف موضوعات پر لیکچرز بھی دیئے گئے۔

خبر کا کوڈ : 690790
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش