QR CodeQR Code

پاراچنار، پولیو ویکسنیشن کا 3 روزہ مہم شروع

18 Dec 2017 18:40

ایجنسی سرجن کرم ایجنسی ڈاکٹر معین بیگم اور نشنل پروگرام کرم ایجنسی کے کوآرڈینیٹر محمد مہدی نے میڈیا کو بتایا کہ کرم ایجنسی میں بھی 5 سال سے کم عمر کے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو ویکسن کے قطرے پلانے کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ دیگر قبائلی علاقوں کی طرح کرم ایجنسی میں بھی پولیو ویکسنشن کا تین روزہ مہم شروع ہوگیا ھے جس میں ایک لاکھ تیس ہزار بچوں کو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے پانچ سو سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایجنسی سرجن کرم ایجنسی ڈاکٹر معین بیگم اور نشنل پروگرام کرم ایجنسی کے کوآرڈینیٹر محمد مہدی نے میڈیا کو بتایا کہ کرم ایجنسی میں بھی 5 سال سے کم عمر کے تقریباً ایک لاکھ 30 ہزار بچوں کو پولیو ویکسن کے قطرے پلانے کیلئے مہم کا آغاز کیا گیا ہے. مختلف ہسپتالوں صحت کے مراکز اور چیک پوسٹوں کے علاوہ دور دراز علاقوں میں تمام بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے 5 سو سے زائد ٹمیں تشکیل دی گئی ہیں محکمہ صحت کے حکام کے مطابق تین روزہ مہم کے دوران جو بچے ویکسن کے قطروں سے رہتے ہیں انہیں ویکسن کے قطرے پلانے کیلئے چوتھے روز بھی ویکسنشن کا عمل جاری رکھا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 690846

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690846/پاراچنار-پولیو-ویکسنیشن-کا-3-روزہ-مہم-شروع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org