QR CodeQR Code

یورپی منڈیو ں تک رسائی کیلئے برسلز کے تعاون کے منتظر ہیں،آصف زرداری

19 Jun 2009 11:51

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے بیلجیئم کی مدد اور تعاون کا منتظر ہے جبکہ صدرمملکت نے یہاں کے تاجروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ جمعرات کو یہاں بیلجیئم کے وزیراعظم ہرمن وین رومپیو سے ان کی سرکاری


برسلز : صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی منڈیوں تک رسائی کیلئے بیلجیئم کی مدد اور تعاون کا منتظر ہے جبکہ صدرمملکت نے یہاں کے تاجروں کو بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔ جمعرات کو یہاں بیلجیئم کے وزیر اعظم ہرمن وین رومپیو سے ان کی سرکاری رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران صدر زراری نے کہا کہ بیلجیئم یورپی یونین کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات قائم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے بیلجیئم کے وزیر اعظم کو بتایا کہ اس وقت پاکستان کے تجارتی حجم کا 20 فیصد یورپی ممالک کے ساتھ ہے جسے یورپی منڈیوں تک مکمل رسائی فراہم کرنے کے ذریعے مزید بڑھایا جا سکتا ہے جس کے لئے ہم برسلز کے تعاون کے منتظر ہیں۔ صدر نے کہا کہ پاکستان اور بیلجیئم کے درمیان مختلف معاملات پر یکساں موٴقف ہے اور پاکستان سیاسی و اقتصادی سطحوں پر ان تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔ اس موقع پر بیلجیئم کے وزیر اعظم نے عسکریت پسندی کے خلاف پاکستان کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ سوات میں فوجی کارروائی کے باعث بے گھر ہونے والے افراد کی دیکھ بھال کرے۔


خبر کا کوڈ: 6909

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/6909/یورپی-منڈیو-ں-تک-رسائی-کیلئے-برسلز-کے-تعاون-منتظر-ہیں-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org