0
Sunday 1 May 2011 14:46

عراق،رواں مہینہ امریکی فوجیوں کے لیے بدترین ثابت ہوا، موصل میں خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی

عراق،رواں مہینہ امریکی فوجیوں کے لیے بدترین ثابت ہوا، موصل میں خودکش حملہ، 8 افراد جاں بحق، 19 زخمی
 بغداد:اسلام ٹائمز۔ عراق میں اپریل کا مہینہ امریکی فوجیوں کے لیے بدترین ثابت ہوا۔ گیارہ امریکی فوجی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ امریکی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کو جنوبی عراق میں ایک آپریشن کے دوران گیارہ فوجی مارے گئے۔ نومبر دو ہزار نو کے بعد کسی ایک مہینے کے دوران عراق میں امریکی فوجیوں کی یہ سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ امریکی خبررساں ایجنسی کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ دو ہزار تین سے ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد ساڑھے چار ہزار کے قریب ہو گئی ہے۔
 دوسری جانب گذشتہ روز تشدد کے مختلف واقعات میں چودہ عراقی شہری جاں بحق ہو گئے۔ موصل میں ایک خودکش حملہ آور نے شہر کے مرکزی بازار میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد جاں بحق اور سترہ زخمی ہو گئے۔ موصل میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے مصروف مارکیٹ میں آرمی کی چیک پوسٹ پر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ جاں بحق ہونے والوں پانچ فوجی بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 69092
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش