0
Tuesday 19 Dec 2017 11:46

کینیڈین شہری نے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بولی کے تحت مارخور کا شکار کرلیا

کینیڈین شہری نے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے بولی کے تحت مارخور کا شکار کرلیا
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں کینیڈین شہری نےبولی میں 1 کروڑ 10 لاکھ روپے دیکر ٹرافی لائسنس کے تحت مارخور کا کامیاب شکار کرلیا۔ ڈویژنل فارسٹ آفیسر وائلڈ لائف الطاف علی شاہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کینیڈین شہری برین ایڈک ہام کے شکار کئے گئے مارخور کی عمر 9 سال اور اس کے سینگوں کی لمبائی 38 انچ تک تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس مقصد کیلئے ایڈک ہام نے 11 ملین روپے قومی خزانے میں جمع کئے تھے جس میں 80 فیصد مقامی آبادی کو ملیں گے جبکہ 20 فیصد سرکاری خزانے میں جمع کئے جائیں گے۔ ڈی ایف او جنگلی حیات نے بتایا کہ مقامی لوگوں کے تعاؤن سے چترال میں مارخور کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے اور ان مارخور ٹرافی سے ملنے والی رقم سے مختلف ترقیاتی سکیمیں تکمیل تک پہنچتی ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیری مارخور کے شکار کیلئے ہر سال باقاعدہ اخبارات میں اشتہارات دیئے جاتے ہیں اور کامیاب بولی دہندگان کو مارخور ٹرافی ہنٹنگ کا لائسنس جاری ہوتا ہے جسے لیکر وہ چترال کے مختلف علاقوں میں مارخور کا شکار کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 690988
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش