QR CodeQR Code

ریپڈ بس منصوبہ، یورپین انوسٹمنٹ بنک وعدے سے مکر گیا

19 Dec 2017 15:03

بس منصو بے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کیساتھ 33 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز، یورپین انویسٹمنٹ بنک اور ایجنسی فرنکائز ڈیویلپمنٹ کیساتھ 75، 75 لاکھ ڈالرز کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا، جس میں اب ای آئی بی 75 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی سے مکر گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی مالیاتی ادارہ یورپین انوسٹمنٹ بنک (ای آئی بی) ریپڈ بس ٹرانسپورٹ منصوبے میں 75 ملین ڈالر کی فراہمی کے معاہدے سے پیچھے ہٹ گیا ہے، جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے فنڈز کی کمی کو پورا کرنے کی غرض سے اے ایف ڈی سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کیلئے حکومت ایجنسی فرنکائز ڈیویلپمنٹ (اے ایف ڈی) کو درخواست دے گی، تاکہ 75 ملین ڈالرز کی منظوری لی جاسکے۔ اس حوالے سے تمام متعلقہ محکموں کو کارروائی جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بس منصو بے کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک کے ساتھ 33 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز، ای بی آئی اور اے ایف ڈی کے ساتھ 75، 75 لاکھ ڈالرز کی فراہمی کا معاہدہ ہوا تھا، جس میں اب ای آئی بی 75 لاکھ ڈالرز کی ادائیگی سے مکر گیا ہے۔ بس منصوبے سے متعلق ایک اجلاس ایڈیشنل چیف سیکرٹری پی اینڈ ڈی کے زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 299 بسوں کی کسٹمز کلیئرنس کیلئے 23 لاکھ 39 ہزار روپے کی ضرورت ہے۔ فنڈز کے حصول کیلئے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ وزیراعلٰی کو سمری ارسال کریں۔ اجلاس میں سیکرٹری فنانس کو ہدایت کی گئی کہ وہ منصوبے کیلئے 5 ارب روپے کا ریوالونگ فنڈ قائم کرنے کیلئے کارروائی مکمل کریں۔ 96 کروڑ روپے کے ایک مجوزہ تخمینہ کے تحت 75 کروڑ 20 لاکھ روپے زمینوں کی خریداری کیلئے درکار ہوں گے۔ بقایا رقم مختلف سکیموں کیلئے مختص کی جائے گی۔ اس منصوبے کے تحت اے ڈی پی سکیم نمبر 130525 میں 1 ہزار روپے کی ٹوکن رقم جمع کی جائے گی جسے 6 کروڑ روپے تک بڑھایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 690999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/690999/ریپڈ-بس-منصوبہ-یورپین-انوسٹمنٹ-بنک-وعدے-سے-مکر-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org