0
Tuesday 19 Dec 2017 15:45

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی

ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، 3 اہلکار زخمی
اسلام ٹائمز۔ خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ کے نتیجہ میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ تحصیل کلاچی کے علاقے لونی میں اس وقت ہوا جب سکیورٹی فورسز کے اہلکار معمول کے مطابق اپنی گاڑی میں گشت کررہے تھے جس کے نتیجہ میں 3 اہلکار زخمی جبکہ گاڑی کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کا محاصرہ کرلیا اور زخمیوں کو طبی امداد کےلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا ہے تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔
خبر کا کوڈ : 691032
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب