QR CodeQR Code

تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا، ترجمان پاک فوج

19 Dec 2017 16:37

سینیٹ کے ان کمیرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 18 ستمبر کو دفاعی کمیٹیوں کے چیئرمینز نے آرمی چیف سے بریفنگ کی درخواست کی، آرمی چیف نے درخواست قبول کرلی اور کہا کہ دعوت دی گئی تو ضرور آوٴں گا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے خط لکھ کر آرمی چیف کو بریفنگ کی دعوت دی۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کمیٹی اجلاس کے اختتام پر ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ اپنی گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ سینیٹ کمیٹی کے اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا جب کہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔ اسلام آباد میں سینیٹ کی ہول کمیٹی کے ان کیمرہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی (آئی ایس پی آر) میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بند کمرہ اجلاس پر اصولی طور پر بات نہیں کرنی چاہیئے، آئندہ آنے والے دنوں میں تفصیلی پریس کانفرنس کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 ستمبر کو دفاعی کمیٹیوں کے چیئرمینز نے آرمی چیف سے بریفنگ کی درخواست کی، آرمی چیف نے درخواست قبول کرلی اور کہا کہ دعوت دی گئی تو ضرور آوٴں گا، جس پر چیئرمین سینیٹ نے خط لکھ کر آرمی چیف کو بریفنگ کی دعوت دی گئی۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بہت سے سینٹرز ایسے ہیں جنہیں سوالات کرنے کا موقع نہیں ملا تاہم خوشی ہوئی کہ تمام سینٹرز موجودہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ تھے، اجلاس میں تمام سینیٹرز نے پاک فوج کے کردار کو سراہا اور قربانیوں کو تسلیم کیا جب کہ اس بات پر بھی اتفاق ہوا کہ سب کو مل کر دہشت گردی کا مقابلہ کرنا ہے۔


خبر کا کوڈ: 691057

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691057/تمام-سینیٹرز-نے-پاک-فوج-کے-کردار-کو-سراہا-اور-قربانیوں-تسلیم-کیا-ترجمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org