0
Tuesday 19 Dec 2017 18:44

عوامی نیشنل پارٹی کا عام انتخابات میں سولو فلائٹ کا اعلان

عوامی نیشنل پارٹی کا عام انتخابات میں سولو فلائٹ کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی نے اگلے الیکشن میں سولو فلائٹ کا اعلان کرتے ہوئے باچا خان کی برسی کی تقریب سے انتخابی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ باچا خان اور خان عبدالولی خان کی برسی کی مرکزی تقریب 21 جنوری 2018ء کو پشاور میں منائی جائے گی۔ اس موقع پر ایک تاریخی جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس بات کا فیصلہ اے این پی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی کی زیر صدارت باچا خان مرکز میں صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اس موقع پر پارٹی کے تمام اضلاع بشمول فاٹا و ایف آرز کے صدور و جنرل سیکرٹریز سمیت آئندہ عام انتخابات کیلئے نامزد امیدواروں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں باچا خان اور ولی خان بابا کی برسی کی تقریبات اور آئندہ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے اہم امور زیر غور آئے۔ اس موقع پر اہم تجاویز بھی سامنے آئیں جن کی روشنی میں برسی کی مرکزی تقریب مورخہ 21 جنوری 2018ء کو پشاور میں منانے کا فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے برسی تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں صوبائی جنرل سیکرٹری کی سربراہی میں ایک 11 رکنی انتظامی کمیٹی تشکیل دی۔ الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اے این پی تنہا میدان میں اترے گی اور تاحال کسی سیاسی جماعت سے انتخابی اتحاد کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کا انتخابی منشور بھی جلد جاری کردیا جائے گا اور برسی کی تقریب کے ساتھ ہی اے این پی اپنی انتخابی مہم کا آغاز بھی کردیگی۔ اجلاس میں شہید امن بشیر احمد بلور کی 5ویں برسی کے حوالے سے بھی جائزہ لیا گیا۔ ان کی برسی 22 دسمبر 2017ء کو وزیر باغ گراؤنڈ میں منائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 691090
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش