QR CodeQR Code

کراچی، جعفریہ الائنس کی آل پارٹیز کانفرنس بعنوان "مسئلہ القدس اور مسلم امہ کی ذمہ داریاں" کل آرٹس کونسل میں منعقد ہوگی

19 Dec 2017 21:53

اے پی سی میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر تقوی، جماعت اسلامی کے اسداللہ بھٹو، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ احمد اقبال رضوی سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماء شرکت کرینگے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے زیر اہتمام "مسئلہ القدس اور مسلم امہ کی ذمہ داریاں" کے عنوان سے آل پارٹیز کانفرنس کل بروز بدھ کراچی آرٹس کونسل میں 3 بجے دن منعقد کی جائیگی، جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، تنویر الحق تحانوی، پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، سینیئر وزیر سندھ نثار کھوڑو، پاک سرزمین پارٹی کے وسیم آفتاب، ڈاکٹر صغیر، اے این پی کے شاہی سید، یونس بونیری، شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ ناظر عباس تقوی، یعقوب شہباز، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی، مظفر ہاشمی، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی، علی حسین نقوی، مسلم لیگ (ن) کے سردار رحیم، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما شاہ احمد نورانی، شبیر ابو طالب، قاضی احمد نورانی، پی ٹی آئی کے رہنما فردوس شمیم نقوی، حلیم عادل شیخ، پاکستان سنی تحریک کے شاہد غوری، پاکستان عوامی تحریک کے قاضی زاہد، رانا نفیس، نظام مصطفٰی پارٹی کے حاجی حنیف طیب، بیرسٹر شاہدہ جمال، راحیلہ ٹوانہ، جمیل یوسف سمیت تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماء شرکت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 691125

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691125/کراچی-جعفریہ-الائنس-کی-ا-ل-پارٹیز-کانفرنس-بعنوان-مسئلہ-القدس-اور-مسلم-امہ-ذمہ-داریاں-کل-آرٹس-کونسل-میں-منعقد-ہوگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org