0
Tuesday 19 Dec 2017 22:06

او آئی سی بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا اعلان کرے، پاکستان سنی تحریک

او آئی سی بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا اعلان کرے، پاکستان سنی تحریک
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مسلم مماک امریکا اور اسرائیل کا معاشی بائیکاٹ اور تیل کی سپلائی بند کر دیں، مسلم حکمران اور اسلامی فوجی اتحاد امت مسلمہ کے عوام کی خواہشات اور مفادات کو فوقیت دیں، القدس کے خلاف امریکی اور یہودی سازشوں اور فیصلوں کو مکمل اتحاد و شعور سے ناکام بنانا ہوگا، بیت المقدس محض ایک خطے کا نام نہیں بلکہ مسلمانوں کا قبلہ اول ہے، ٹرمپ کا بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنا اور امریکی سفارتخانہ کھولنے کا اعلان اسلام دشمنی اور بین اقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، آج امریکہ نے امت مسلمہ کے خلاف واضح جنگ کا اعلان کیا ہے، مسلم حکمرانوں کو خواب غفلت سے جاگنا ہوگا، دنیا بھر میں امریکا و اسرائیل کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ اور سفارتی سطح پر امریکا مخالف محاذ بنایا جائے، او آئی سی بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا اعلان کرے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سکھر میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کے ہمراہ پی ایس ٹی سندھ کے صدر نور احمد قاسمی، ضلعی کنوینر محمد رضوان قادری و دیگر بھی موجود تھے۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ٹرمپ کا امریکی سفارتخانہ یروشلم منتقل کرنے کا فیصلہ ذاتی نہیں بلکہ ایک ریاست کا فیصلہ ہے، اور یہ اس ریاست کا فیصلہ ہے کہ جس نے ایٹم بم برسائے اور لاکھوں لوگوں کے قتل عام میں ملوث ہے، اس کا مقابلہ کرنے کیلئے ہم لوگوں کو متحد ہونا ہوگا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ آج بدقسمتی سے امت مسلمہ کے باہمی اختلافات کی وجہ سے امریکا کو اس بات کی ہمت ہوئی کہ وہ القدس کے اوپر وار کرے، امریکہ کا مقابلہ اتحاد اور درست حکمت عملی سے کیا جا سکتا ہے، اس لئے ایک ہونے کی ضرورت ہے، امت مسلمہ کا ایک اسلامی بلاک قائم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت اس معاملے کے خلاف صرف مذمت سے کام نہ چلائے بلکہ ترکی کی طرح بھرپور کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں مصر نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف قرارداد پیش کی، ووٹنگ میں 14 ارکان نے امریکی فیصلے کے خلاف ووٹ دیا، جس پر امریکا نے اس قرارداد کو ویٹو کر دیا، مسلم دنیا کو اب اپنا ویٹو پاور شو کرانا ہوگا، امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور تیل کی سپلائی کو بند کرکے واضح پیغام دینا ہوگا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ امریکا کے ویٹو کارڈ کھیلنے کے خلاف حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ او آئی سی کا اجلاس فوری طلب کرکے بیت المقدس کے تحفظ کیلئے فیصلے و اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اور خطے میں امن کیلئے امریکا کا منفی کردار خطرناک ہے، اس سے نفرتوں، انتشار اور مذاہب کے درمیان ٹکراؤ کی صورتحال کشیدہ ہو جائے گی، او آئی سی بیت المقدس کے تحفظ کیلئے جہاد کا اعلان کرے۔
خبر کا کوڈ : 691130
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش