QR CodeQR Code

آرمی چیف کی سینیٹ میں بریفنگ سے ابہامات دم توڑ گئے، امیر العظیم

20 Dec 2017 08:47

جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت پاک فوج کو اپنی ہی فوج سمجھے اور اس پر اعتماد کرے۔ حکومت اور فوج کے باہمی تعاون سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، حکومت کو اس جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ رہنا چاہیے۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے مرکزی ترجمان امیرالعظیم نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی سینیٹ میں ان کیمرہ بریفنگ ایک خوش آئند امر ہے، طویل عرصے سے ملکی سطح پر ایک ابہام پیدا ہو رہا تھا کہ حکومت اور فوج ایک پیج پر نہیں، اس ان کیمرہ بریفنگ سے اس تاثر کو زائل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کے اس اقدام سے جمہوریت مضبوط ہوگی اور افواہیں بھی دم توڑ جائیں گی اور ملکی دفاع بھی مضبوط ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے کو جاری رہنا چاہئے، اس طرح کے اجلاسوں سے رسمی، غیر رسمی طور پر پولیٹیکل اور عسکری قیادت کے درمیان باہمی روابط میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا حکومت اور فوج کے درمیان ہونیوالے اس اجلاس سے مستقبل میں دہشتگردی کیخلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے میں بھی مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ آئین اور قانون کو فالو کرتے ہیں، آرمی چیف کی بریفنگ کے بعد حکومت اپنا ذہن صاف کر لینا چاہیے کیوں کہ نواز شریف ہمیشہ سے ہی فوج کو مشکوک نگاہوں سے دیکھتے ہیں اور اعتماد نہیں کرتے، حکومت پاک فوج کو اپنی ہی فوج سمجھے اور اس پر اعتماد کرے۔ حکومت اور فوج کے باہمی تعاون سے ہی ملک ترقی کر سکتا ہے، دہشتگردی کیخلاف فوج کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، حکومت کو اس جنگ میں فوج کے شانہ بشانہ رہنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 691180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691180/ا-رمی-چیف-کی-سینیٹ-میں-بریفنگ-سے-ابہامات-دم-توڑ-گئے-امیر-العظیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org