0
Wednesday 20 Dec 2017 08:58

ترقی کیلئے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنا ہوگی، علامہ راغب نعیمی

ترقی کیلئے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنا ہوگی، علامہ راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ میں نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان اور بزم نعیمیہ کے زیر اہتمام امریکا، ناروے، جرمنی کے تبلیغی، تعلیمی و سیاحتی دورے کی تکمیل پر اپنے اعزاز میں منعقدہ پُروقار استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ وممبر اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ ترقی کیلئے معاشرے سے شدت پسندی ختم کرنا ہوگی، ملک وقوم کو آگے لے جانے کیلئے آپسی اختلافات کو بھلا کر اسلامی و قومی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی، طلبہ کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے مفید شہری بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی معاشرے میں اساتذہ نئی نسل کی ذہن سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، باکراد افراد ہی معاشرے میں حقیقی مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں، ہمیں شدت پسندی کو ختم کرنے کی ہر کوشش کا ساتھ دینا چاہیے۔ تقریب میں شیخ الحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی، مفتی انورالقادری، مولانا غلام نصیرالدین چشتی، مولانا محبوب احمد چشتی، مفتی محمد ہاشم، مفتی محمد عارف حسین، پیر سید زین العابدین شاہ، مفتی محمد مدنی، مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی، پیر فاروق احمد، مولانا محمد ارشد جاوید نعیمی، محمد امین بھٹی، مولانا محمد سلیم نعیمی، قاری محمد رفیق نقشبندی نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 691183
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش