0
Wednesday 20 Dec 2017 09:09

را، موساد اور بلیک واٹر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں، ذکراللہ مجاہد

را، موساد اور بلیک واٹر پاکستان میں فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہیں، ذکراللہ مجاہد
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو اپنے ذاتی مفادات سے ہٹ کر ملک وقوم کے دوستوں اور دشمنوں کو پہچاننا ہو گا اور مصلحتیں چھوڑ کرکے دلیرانہ فیصلے کرنے ہونگے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور کے ضلعی ذمہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، حاجی ریاض الحسن، محمد شفیق ملک، محمد عمیر خان، خالد احمد بٹ دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ ذکر اللہ مجاہد نے کہا کہ ملک کو اس وقت اندورنی اور بیرونی خطرات کا سامنا ہے۔ بھارت، امریکہ، اسرائیل ہمارے ازلی دشمن ہیں، ان کے ناپاک عزائم وطن عزیز کو اندورنی نقصان پہنچا رہے ہیں، بھارت کی بدنام زمانہ ایجنسی "را" امریکن ایجنسی "بلیک واٹر" اسرائیلی ایجنسی "موساد" ملک میں دہشتگردی، قتل و غارت کے ذریعے، فرقہ پرستی، قوم پرستی جیسی تحریکوں کو پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہیں جو کہ ملکی استحکام کیلئے بڑا خطرہ ہیں، اس وقت ملکی استحکام، دہشتگردی ودیگر مسائل سے نجات کیلئے قوم متحد ہو کر میدان میں نکلے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے کیلئے امریکہ اور بھارت کی سازشیں عروج پر ہیں لیکن ہمارے حکمران غفلت کی نیند سو رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 691186
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش