0
Wednesday 20 Dec 2017 09:23

طاہرالقادری پنڈی کے شیطان کے ہاتھوں میں کھیل کر لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ

طاہرالقادری پنڈی کے شیطان کے ہاتھوں میں کھیل کر لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، رانا ثناء اللہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طاہرالقادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کرکے ہنگامہ خیزی طاری رکھنا چاہتے ہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ہی ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے۔ وزیر قانون کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پبلک ہونے کے بعد قانونی چارہ جوئی آخری آپشن ہے، اس کیلئے عدالتیں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں، حکومت نے نہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر اب سیاست کرنے کی گنجائش نہیں رہی، اس لئے طاہرالقادری صاحب ہوش کے ناخن لیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن کہیں ان کے واپس کینیڈا جانے کی تیاری تو نہیں، کچھ لوگوں کی سیاست ڈیڈ لائن پر چل رہی ہے، طاہرالقادری ایک کے بعد دوسری ڈیڈ لائن جاری کر دیتے ہیں، تاکہ ہنگامہ خیزی جاری رہے، لیکن عوام جان چکے ہیں کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پنڈی کے شیطان کے ہاتھوں میں کھیل کر لاشوں کی سیاست کر رہے ہیں، قادری صاحب ایک عالم دین ہیں، مگر پنڈی کے شیطان نے انہیں ورغلا رکھا ہے اور اب یہ مکمل طور پر پنڈی کے شیطان کے نرغے میں پھنسے ہوئے ہیں، ہم ان کیلئے دعا ہی کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 691187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش