QR CodeQR Code

پشاور، دہشتگردی مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھجوانے کا فیصلہ

20 Dec 2017 11:40

صوبائی حکومت نے ابتک دہشتگردی کے درجنوں مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوائے ہیں، قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اس ضمن میں اہم پیش رفت بھی کی ہے تاہم تحقیقات کے حوالے سے انہیں خفیہ رکھا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ حیات آباد اور زرعی تربیتی مرکز کے مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھیجوانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ شہید ہونے والے شہداء کے ناموں سے زرعی یونیورسٹی اور زرعی تربیتی مراکز کے مختلف سنٹرز کو منسوب کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت نے اب تک دہشت گردی کے درجنوں مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجوائے ہیں۔ حیات آباد میں ایڈیشنل آئی جی اشرف نور اور زرعی تربیتی مرکز میں ہونے والے دہشت گردی کے مقدمات کو ذرائع کے مطابق فوجی عدالتوں میں بھیجوا دیا جائے گا۔ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں 10 سے زائد قیمتی جانوں کا ضیائع ہوا تھا۔ دہشت گردی کے دونوں واقعات کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس ضمن میں اہم پیش رفت بھی کی ہے تاہم تحقیقات کے حوالے سے انہیں خفیہ رکھا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 691219

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691219/پشاور-دہشتگردی-مقدمات-کو-فوجی-عدالتوں-میں-بھجوانے-کا-فیصلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org