QR CodeQR Code

بنوں، جعلی موبل آئل کی 2 فیکٹریاں سیل، 2 ملزمان گرفتار

20 Dec 2017 11:52

ڈپٹی کمشنر بنوں کو ایک شہری کیجانب سے وٹس ایپ پر شکایت موصول ہوئی تھی کہ گوشالہ بازار میں واقع 2 گوداموں میں بڑی مقدار میں جعلی اور استعمال شدہ موبل آئل کو ذخیرہ کیا گیا ہے جنہیں برانڈڈ موبل آئل کی بوتلوں میں بند کرکے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ بنوں کی ضلعی انتظامیہ نے گوشالہ بازار میں جعلی موبل آئل تیار کرنے والی 2 فیکٹریوں کو سیل کرکے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر 3 عید نواز شیرانی کے مطابق ڈپٹی کمشنر بنوں محمد علی اصغر کو ایک شہری کی جانب سے وٹس ایپ پر شکایت موصول ہوئی تھی کہ گوشالہ بازار میں واقع 2 گوداموں میں بڑی مقدار میں جعلی اور استعمال شدہ موبل آئل کو ذخیرہ کیا گیا ہے جنہیں برانڈڈ موبل آئل کی بوتلوں میں بند کرکے دوبارہ مارکیٹ میں فروخت کیا جاتا ہے۔ اس اطلاع پر انہوں نے پولیس کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گوشالہ بازار میں واقع ان گوداموں سے جعلی اور استعمال شدہ موبائل آئل سے بھرے ڈرم، گیلن اور برانڈڈ موبل آئل کمپنیوں کے جعلی اسٹیکرز برآمد کرکے گوداموں کے مالکان کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 691224

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691224/بنوں-جعلی-موبل-آئل-کی-2-فیکٹریاں-سیل-ملزمان-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org