0
Wednesday 20 Dec 2017 15:51

نیب نے ملک کو تباہ کردیا، نیب حکام بغیر سوئے کام کر سکتے ہیں تو کریں ورنہ گھر جائیں، جسٹس گلزار احمد

نیب نے ملک کو تباہ کردیا، نیب حکام بغیر سوئے کام کر سکتے ہیں تو کریں ورنہ گھر جائیں، جسٹس گلزار احمد
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیٹ فیول کی اوپن مارکیٹ میں فروخت اور کرپشن کیس کے دوران جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیب نے ملک کو تباہ کردیا، ملک کی جڑیں کھوکھلی کر رہے ہو، یہی سننا چاہتے تھے تو سنو۔ جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ نیب نے ملک کو تماشا بنا دیا، ہاتھ ڈالا ہے تو انجام تک پہنچایا جائے، اعلیٰ عدلیہ نے جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کان کھول کر سنو، نیب حکام کو سونے کی اجازت نہیں، نیب حکام بغیر سوئے کام کرسکتے ہیں تو کریں ورنہ گھر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنا تماشا تو بناتے ہو، ملک کا تماشا بھی بنا رکھا ہے، نیب سے ملک کو سوائے رسوائی کے کچھ نہیں مل رہا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں جیٹ فیول کی اوپن مارکٹ میں فروخت اور 2 ارب 37 کروڑ روپے کرپشن کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس گلزار احمد پر مشتمل بنچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ عدالت نے کیس کی تفصیلی رپورٹ پیش نہ کرنے پر پراسیکیوٹر اور تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیب سے ملزم کیخلاف کیس کی تفصیلی رپورٹ کل تک طلب کرلی۔ جسٹس گلزار احمد نے پراسیکیوٹر نیب اور تفتیشی افسر کو جھاڑ پلاتے ہوئے کہا کہ ایک سال ہوگیا، نیب سے انکوائری مکمل نہیں ہورہی، 14 روز میں انکوائری، ایک ماہ میں کیس فائنل کرنے کی قانونی پابندی ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ تفتیشی افسر! معاملہ کیا ہے، کیا پیسے کھا رہے ہو؟، اس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ اپنا کام ایمانداری سے کررہا ہوں، عدالت نے کہا کہ آپ کی ایمانداری ہم نے جانچ لی، ابھی تمہیں اندر کردیں گے۔
خبر کا کوڈ : 691301
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش