0
Wednesday 20 Dec 2017 18:24

مسائل کے حل کیلئے عوام براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں، کمشنر ڈی آئی خان

مسائل کے حل کیلئے عوام براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں، کمشنر ڈی آئی خان
اسلام ٹائمز، کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن عبد الغفور بیگ نے کہا ہے کہ 2018 سے لیویز اہلکاروں کو تنخواہوں کا اجراء بینک کے ذریعے کیا جائے گا، جس کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ اپنے مسائل کے بارے میں انہیں تحریر ی طور پر آگاہ کریں، ان کے دروازے ہر معزز شہری کے لئے کھلے ہے جبکہ ڈیرہ ڈویژن میں بد عنوان اہلکاروں کا قبلہ درست کرنے اور عوامی مفاد پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جنوبی وزیرستان سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کے ایک وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات کے دوران صحافیوں نے کمشنر ڈیرہ کو حال ہی میں جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان سے موصول ہونے والے شکایات کی روشنی میں اہلکاروں کو تبدیل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ میں جنوبی وزیرستان میں جاری ترقیاتی سکیموں میں کرپشن کی نشا ندہی اور تباہ شدہ مکانات کے سروے میں لوگوں کودرپیش مسائل سے آگاہ کیاگیا۔

ملاقات کے دوران کمشنر نے کہا کہ کرپشن اور بدعنوانی سے بچنے کے لئے لیویز اہلکاروں کی تنخواہیں سال 2018 کے پہلے مہینے سے بینک کے ذریعے ادا کی جائے گی۔ وفد نے کمشنر ڈیرہ ڈویژن کو وزیرستان بالخصوص جنوبی وزیرستان میں مختلف عہدوں پر عرصہ دراز سے تعینات کلرک مافیا اور دیگر اہلکاروں کے بارے میں تفصیلی معلومات فرا ہم کی اس کے علاوہ وفد نے ٹانک بالخصوص ڈیرہ اسماعیل خان بلدیہ، ایکسائز، ایری گیشن، پبلک ہیلتھ، سی اینڈ ڈبلیو اور ڈی ڈی اے میں ہونے والے کرپشن کے بارے بھی کمشنر ڈیرہ کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر صحافیوں نے تاجر برادری کی جانب سے ایکسائز آفس اور ای ٹی او ڈیرہ ایکسائیز کی کرپشن اور تحصیل پروا میں قائم چشمہ ایتھا نول فیول پلانٹ سے ہونے والی اموات اور پلانٹ کے غیر قانونی ہونے سے بھی انہیں آگاہ کیا۔ قبل ازیں کمشنر ڈیرہ ڈویژن عبد الغفور بیگ نے وزیرستان کے صحافیوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ میرے لئے تمام شہری برابر ہے اور شہریوں کے حقوق کا خیال رکھنا اور ان کا حل میری اخلاقی اور آئینی زمہ داری ہے۔ کمشنر ڈیرہ کا کہنا تھا کہ جتنے بھی عوامی شکایات موصو ل ہوئے ہے ان سب پر کام جاری ہے جن میں کئی شکایات پر کاروائی بھی ہوچکی ہے جس میں ٹانک اور ڈیرہ کے ڈویلپمنٹ کلرک کی ضلع بدری، جنوبی وزیرستان کے ایف ڈی ایم اے کوآر ڈینٹر کی فاٹا سیکرٹریٹ رپورٹ کرنے سمیت کئی تحصیلداروں کے تبادلے، ظفر اور ایوب نامی تحصیلداروں کے خلاف انکوائری شامل ہے۔ صحافیوں کے وفد میں عدنان بیٹنی، فاروق محسود، شیر اللہ شاکر محسود، عبدالودو د امین، رضوان اللہ محسود اور جلال محسود شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 691330
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش