0
Wednesday 20 Dec 2017 18:34

حلقہ بندیوں کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا

حلقہ بندیوں کی تیاریوں کیلئے الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ سے حلقہ بندیوں کے بل کی منظوری کے بعد الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کی تیاریوں کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ڈیڈ لاک ختم ہونے کے بعد بل کل سینیٹ میں پیش کیا گیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کیا۔ نئی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کے لیے الیکشن کمیشن نے بھی تیاریاں شروع کردی ہیں اور اس حوالے سے چیف سیکریٹریز کا اجلاس 22 دسمبر کو طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں ان انتظامات کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس موقع پر الیکشن کمیشن نے چیف سیکریٹریز کو حلقہ بندیوں کے لیے محکمہ ریونیو کے نقشے بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 691337
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش