0
Thursday 21 Dec 2017 09:13

سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری، محکمہ داخلہ نے شہباز شریف سمیت دیگر کے بیانات حلفی دینے سے معذوری ظاہر کردی

سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری، محکمہ داخلہ نے شہباز شریف سمیت دیگر کے بیانات حلفی دینے سے معذوری ظاہر کردی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری میں وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف سمیت دیگر حکام کے بیانات فراہم کرنے سے معذوری ظاہر کر دی۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے خط لکھا تھا جس میں سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وزیر قانون رانا ثناءاللہ اور دیگر کے بیان حلفی کی نقول فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی تاہم ہوم سیکرٹری نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کی جوڈیشل انکوائری میں ملزمان کے بیان حلفی کی تصدیق شدہ نقول متاثرین کو فراہم کرنے سے معذرت کر لی اور سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین کی درخواست پر جواب دے دیا جس میں کہا گیا ہے کہ ٹربیونل نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن جوڈیشل انکوائری رپورٹ کیساتھ حکام کے بیانات فراہم نہیں کیے تھے۔ اب سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثرین نے پنجاب حکومت کے موقف کی روشنی میں رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا ہے۔ سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے متاثر قیصر اقبال نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کے توسط سے رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کو خط لکھا ہے جس میں ہوم سیکرٹری کے موقف سے آگاہ کیا گیا ہے اور شہباز شریف سمیت دیگر حکام کے بیانات کی نقل فراہمی کی استدعا کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 691445
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش