0
Thursday 21 Dec 2017 09:34

مسلم حکمرانوں کا بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنا خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ

مسلم حکمرانوں کا بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنا خوش آئند ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے شادباغ لاہور میں "سیرت خاتم الانبیاء کانفرنس" سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ختم نبوت اور ناموس پر کوئی صاحبِ ایمان سودے بازی نہیں کر سکتا، محسن انسانیت(ص) سے محبت اور عشق کا تقاضا ہے کہ امت کو متحد کیا جائے، مسالک کی بنیاد پر تقسیم سے بچا جائے وگرنہ یہ روش اہل ایمان کیلئے بڑے خطرات کا باعث بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و سنت ہی عوامی مسائل کے حل کا ذریعہ ہے، تعلیم، سماج، معیشت اور انصاف کی بنیاد اسلام کے احکامات بنا لیے جائیں تو سب بحرانوں سے نجات مل جائے گی۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ جہاں نوجوان نسل کے لیے تعلیم وروزگار کا تحفظ ضروری ہے وہیں اسلامی تہذیب و اخلاق کی حفاظت بھی ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ترکی کی دعوت پر مسلم سربراہوں کے او آئی سی اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو فلسطینی دارالحکومت تسلیم کرنا خوش آئند ہے۔
خبر کا کوڈ : 691447
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش