QR CodeQR Code

بیت المقدس کی آزادی کیلئے ایک عالمی فوج کی تشکیل بہت ضروری ہے، اصغریہ آرگنائزیشن

21 Dec 2017 16:01

اپنے ایک بیان میں اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا کہ عالمی رائے عامہ اس وقت فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ ہے، امریکا کے حامی اور اتحادی عرب حکمران درحقیقت عرب اقوام کے نمائندے نہیں ہیں، وہ عرب اقوام پر مسلط کردہ امریکی حکمراں ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر فضل حسین اصغری نے کہا ہے کہ بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور ہم کسی بھی صورت استعمار دشمنی کو ترک نہیں کریں گے، سلامتی کونسل میں فلسطین کے حوالے سے مصر کی پیش کردہ قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہیں، یہ فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی ہے۔ اپنے ایک بیان میں فضل حسین نے کہا کہ مسلمان اپنی دینی تعلیمات کی روشنی میں آخری دم تک بیت المقدس کو آزاد کرانے کی کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ عالمی برادری اس وقت امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف ہے، سکیورٹی کونسل کے 14 رکن ممالک نے امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف فیصلہ دیا ہے، اگرچہ امریکا نے اسے ویٹو کر دیا، لیکن عالمی رائے عامہ اس وقت فلسطین اور بیت المقدس کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کیلئے ایک عالمی فوج کی تشکیل بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے حامی اور اتحادی عرب حکمران درحقیقت عرب اقوام کے نمائندے نہیں ہیں، وہ عرب اقوام پر مسلط کردہ امریکی حکمراں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 691516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691516/بیت-المقدس-کی-ا-زادی-کیلئے-ایک-عالمی-فوج-تشکیل-بہت-ضروری-ہے-اصغریہ-ا-رگنائزیشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org