QR CodeQR Code

سوات اور گردونواح میں 4.6 شدت کا زلزلہ

21 Dec 2017 17:42

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں پہاڑی سلسلہ کوہ ہندوکش تھا، جبکہ اس کی گہرائی 107 کلو میٹر تھی۔


اسلام ٹائمز۔ سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت چار اعشاریہ چھ ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں پہاڑی سلسلہ کوہ ہندوکش تھا، جبکہ اس کی گہرائی 107 کلو میٹر تھی۔ زلزلے کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 691528

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/691528/سوات-اور-گردونواح-میں-4-6-شدت-کا-زلزلہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org