0
Thursday 21 Dec 2017 17:50
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو پھانسیاں ملنے سے ریاست مضبوط ہوگی

سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاسی نہیں انسانیت کے بہائے جانیوالے بیگناہ خون کا معاملہ ہے، خرم نواز گنڈاپور

سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاسی نہیں انسانیت کے بہائے جانیوالے بیگناہ خون کا معاملہ ہے، خرم نواز گنڈاپور
اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے دانیال عزیز کے بیان کے ردعمل میں کہا ہے کہ دانیال عزیز نے چند دنوں کی وزارت کیلئے ضمیر گروی رکھا ہوا ہے، دانیال عزیز کے لیڈر کو سپریم کورٹ نے بے ایمان اور جھوٹا قرار دیا وہ کس منہ سے انگلی دوسروں کی طرف کرتے ہیں؟۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن سیاسی نہیں انسانیت کے بہائے جانیوالے بیگناہ خون کا معاملہ ہے اور حصول انصاف کی جنگ اب منطقی انجام تک پہنچ کر رہے گی۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ دانیال عزیز جیسے لوگ سیاسی جال کی گندی مچھلیاں ہیں، ایک کرپٹ خاندان کی ترجمانی کرکے دو ٹکے کی وزارت لینے والے جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دانیال عزیز جب جنرل مشرف کے ترجمان تھے تو اسی طرح خون پسینہ ایک کرکے ان کی ترجمانی کرتے تھے اور جیسے ہی وہ اقتدار سے ہٹے تو یہ شریفوں کے عزیز بن گئے، ایسے سیاسی مداریوں کا کوئی قبلہ نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث عناصر کا ساتھ دینے والوں نے دنیا داری کیلئے اپنی آخرت کو بھلا رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کو پھانسیاں ملنے سے ریاست مضبوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے حوالے سے ایف آئی آر بدلنے کی ہرزہ سرائی کرنیوالے اول نمبر کے جعلساز اور کاغذات میں ردوبدل کرنے کے ماسٹر ہیں، انہوں نے سپریم کورٹ میں بھی ٹمپرڈ اور جعلی دستاویزات جمع کروائیں، معزز ججز چاہتے تو جلعسازوں کو موقع پر ہتھکڑیاں لگوا دیتے مگر انہیں ریلیف ملا۔ خرم نواز گنڈاپور نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق کی ہرزہ سرائی پر اپنے ردعمل میں کہا کہ سعد رفیق سربراہ عوامی تحریک کے بارے میں سوچ سمجھ کر بات کریں۔ سعد رفیق اپنی جماعت کے اندر ایک ٹاؤٹ کی شہرت رکھتے ہیں اور یہ وہی سعد رفیق ہیں کہ ایجنسیوں کی ٹاؤٹی کرنے کے الزام پر لاہور پریس کلب کے باہر ان کی اپنی جماعت نے ان کیخلاف مظاہرہ کیا تھا اور ان کے لیڈر نواز شریف اور شہباز شریف نے انہیں پارٹی سے نکال دیا تھا، یہ ہرزہ سرائی کرکے اپنے ماضی کے نہاں گوشے منظر عام پر لانے پرمجبور نہ کریں، گندا کھیل سعد رفیق، رانا ثناء اللہ، شہباز شریف اور دیگر وزراء نے کھیلا جنہوں نے 17 جون 2014 ء کے دن ماڈل ٹاؤن میں لاشیں گرائی گئیں، سعد رفیق لوٹ مار کی دولت سے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کا نیب کو حساب دیں۔
خبر کا کوڈ : 691530
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش