0
Thursday 21 Dec 2017 14:16

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، صیہونی وزیراعظم نے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ ٹھہرا دیا

الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے، صیہونی وزیراعظم نے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ ٹھہرا دیا
اسلام ٹائمز۔ موجودہ حالات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق صیہونی وزیراعظم نتن یاہو نے اپنے مظالم اور دروغ گوئی کو یکسر نظر انداز کرتے ہوئے اقوام متحدہ ہی کو جھوٹ کا گڑھ قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ متنازع بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب اقوم متحدہ کی جنرل اسمبلی میں یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے امریکی اعلان کو واپس لینے کی قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل سلامی کونسل میں پیش ہونے والی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا تھا۔ اس قرارداد کے حق میں پندرہ میں سے چودہ ووٹ آئے تھے، جس نے امریکہ کو آگ بگولا کر دیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر کی بھی اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس پر توجہ مرکوز ہے۔ امریکی سفیر کی جانب سے گذشتہ روز یہ دھمکی دی گئی تھی کہ امریکہ مخالف ووٹ دینے والوں پر نظر رکھی جائے گی، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا تھا کہ وہ ہم سے لاکھوں، اربوں ڈالر لیتے ہیں اور اس کے بعد بھی ہمارے خلاف ووٹ دیتے ہیں، ہماری اس ووٹنگ پر نظر ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ حالات میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس خصوصی اہمیت اختیار کر گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 691577
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش